غذر (آئی پی ایس) غذر انتظامیہ اور محکمہ ٹورزم نے وینٹر فیسٹول کے لیے مشہورِ خلتی جھیل کے کنارے مصنوعی گراؤنڈ کی تعمیر کا کام شروع کر دیا .
اسسٹنٹ کمشنر گوپس پھنڈر حسین شاہ نے کام کا جائزہ لیا سہ روزہ آئس میلہ جنوری کے دوسرے ہفتے کو سجے گا جس میں ایک درجن سے زائد آئس ہاکی کی ٹیمیں شرکت کریں گی ائس ہاکی کے علاؤہ سہ روزہ میلے میں کلچر شو بھی پیش کئے جائینگے۔موسمیاتی تبدیلی کی وجہ خلتی جھیل میں کسی بھی خطرے کے پیش نظر مصنوعی جھیل کی تعمیر کا کام تیز کر دیا گیا اور جنوری کے دوسرے ہفتے میں سہ روزہ آئس فیسٹول شروع ہوگا.
جس میں آئس ہاکی کے مقابلے ہونگے اور علاقائی دھنوں پر رقص پیش کئے جائیں گے اور علاقے کا کلچر شو کا بھی انعقاد ہوگا ادھر آئس فیسٹول کے انعقاد پر غذر ہوٹل ایسوسی ایشن راجہ محمد ایوب نے اس ایونٹ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ہے اور غذر کی چاروں تحصیلوں میں اس طرح کے ایونٹ کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے انھوں نے مزید کہا ہے کہ اس طرح کے ایونٹ سے علاقے میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گ