دہشت گردی کا واقعہ: پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم

 
0
158

آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان نے دہشت گردی کے حالیہ واقعہ کے پیش نظر صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا۔
آئی جی پنجاب نے صوبائی دارالحکومت لاہورسمیت تمام اضلاع میں حساس اور عوامی مقامات پر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے اورتمام اضلاع کے فیلڈ افسران کو سکیورٹی انتظامات پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کردی۔
عامر ذوالفقار خان کی جانب سے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو اہم تنصیبات، عبادت گاہوں، اسپتالوں اور پارکوں سمیت دیگرحساس مقامات کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ تمام اضلاع میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے،بین الصوبائی اور بین الاضلائی چیک پوسٹوں پر چیکنگ کا عمل مزید مثر بنایا جائے۔
آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار نے اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کو بھی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔