اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا، مریم اورنگزیب

 
0
105

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا، الحمداللہ۔ اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے آئی سی ٹی، پولیس،ایگل سکواڈ کو سلام پیش کیا اورکہا کہ دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ادائیگی فرض میں شہید عدیل حسین، انکے زخمی ساتھی قوم کے ہیرو ہیں،بدامنی سے نجات میں ہی پاکستان کی نجات اور خوش حالی ہے۔ انہوں نے لواحقین کے صبر، شہید کے بلند درجات، زخمیوں کے لئے صحت کی دعا کی ۔