پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کیوں کیا گیا؟ کیا پی ڈی ایم کو فیس سیونگ مل گئی ؟

 
0
131

پنجاب اسمبلیوں کی تحلیل سے روکنے کے لیے پی ڈی ایم نے جلد بازی میں وزیر اعلی ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر عدم اعتماد کی تحاریک جمع کروائی تھیں،قانونی اور آئینی طور پر عدم اعتماد کی تحاریک جمع کروانے والوں نے ہی نمبر پورا کرنے ہوتے ہیں ۔اس حوالے سے اپوزیشن کو 186 ارکان کی حمایت شو کرنا تھی ۔باوثوق ذرائع کے مطابق اپوزیشن 186 ارکان کی حمایت حاصل نا کرسکی جس کے بعد فیس سیونگ کے لیے وزیراعلی کو ڈی نوٹیفائی کرکے عدم اعتماد کی تحریک فوری واپس لے لی گئی، تاہم اگر اپویشن کے پاس نمبر پورے ہونگے تو وزیراعلی کے نئے انتخاب میں اپوزیشن اپنا قائد ایوان منتخب کروانے میں کامیاب ہوسکتی ہے۔