پاکستان، نیوزی لینڈ کا دوسرا میچ بھی کراچی منتقل کیے جانے کا امکان

 
0
106

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ کراچی منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ سے مشاورت کر لی ہے۔

نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ میچ کی منتقلی اور ایک ہی وینیو پر دو ٹیسٹ ہونے پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ ملتان کے بجائے اب کراچی میں کھیلا جائے گا، ٹیسٹ میچ کراچی میں ہونے کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کو بھی بتا دیا گیا۔

ذرائع نے کہا کہ موسم کی صورت حال اور فلائٹس میں تاخیر کے باعث ٹیسٹ میچ کی منتقلی کا فیصلہ ہوا، پاکستان کرکٹ بورڈ جلد منتقلی کا باضابطہ اعلان کرے گا۔