ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں تقریباً29 فیصد اضافہ

 
0
121

ادارہ شماریات کے  مطابق پچھلے سال کے مقابلے میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں  تقریباً29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مہنگائی کی پیمائش کے حساس قیمت انڈیکس کے مطابق خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے  سال بہ سال کی بنیاد پر ہفتہ وار مہنگائی میں 28.76 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سالانہ بنیاد پر  ڈیزل کی قیمت میں 65 اور پیٹرول کی قیمت میں 52 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی عرصے میں پیاز 482 ،مرغی 67 فیصد، چائے کی پتی65 فیصد، نمک52فیصد  مہنگا ہوا۔

یلے 48فیصد، مونگ کی دال 47، چنے کی دال 45 فیصد، سرسوں کا تیل 41فیصد اور انڈے 47فیصد مہنگے ہوئے۔

تاہم اس ہفتے مہنگائی میں 0.11 فیصد کمی ہوئی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ تیل کی قیمتوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ہے۔