اسلام آباد خودکش حملہ: تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی قائم

 
0
138

اسلام آباد خودکش دھماکے کی تحقیقات کے لیے پولیس نے جے آئی ٹی قائم کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایس پی، سی ٹی ڈی کی نگرانی میں 8 رکنی جے آئی اسلام آباد دھماکے کی تحقیقات کرے گی، حساس اداروں کے افسران، ایس پی انڈسٹریل ایریا، ایس ڈی پی او سبزی منڈی جے آئی ٹی کا حصہ ہوں گے، جے آئی ٹی اسلام آباد خود کش دھماکے کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ مرتب کرے گی۔

واضح رہے گزشتہ روز اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے تھے، خود کش دھماکے میں ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین درجہ شہادت پر فائز ہوئے۔

اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ تھی اور چیکنگ چل رہی تھی، پولیس جوانوں نے چیکنگ کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو روکا، جس کے بعد گاڑی رکتے ہی خود کش بمبار نے خود کو اڑا لیا۔