اسلام آباد بلدیاتی انتخابات اور یونین کونسلز بڑھانے کامعاملہ ، عدالت کا تفصیلی جاری

 
0
145

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا،عدالت نے الیکشن کمیشن کا یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے سے متعلق فیصلہ مسترد، اور نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات اور یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے کا معاملہ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے 16صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے سے متعلق فیصلے کو مسترد کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ عدالت کے سامنے درخواستوں میں الیکشن کمیشن کی جانب سے بنائی گئی ووٹر لسٹوں کو چیلنج کیا گیا ۔دوسری درخواستوں میں وفاقی حکومت کے یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے سے متعلق فیصلے کو الیکشن کمیشن کی جانب سے مسترد کرنے کو بھی چیلنج کیا گیا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن کو یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے سے متعلق فیصلے کو مسترد کرنے سے پہلے وفاقی حکومت کا موقف جاننا چاہیے تھا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ووٹر لسٹوں سے متعلق معاملے پر درخواست گزار 28دسمبر کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں۔ اور الیکشن کمیشن درخواست گزاروں کو سن کر ووٹر لسٹوں کے حوالے سے معاملہ قانون کے مطابق حل کرے۔