کامرس ڈویژن،ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز جاری

 
0
472

اسلام آباد ستمبر 27 (ٹی این ایس )وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کامرس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 12 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 1 ارب 20 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ حکومت نے ایکسپو سینٹر پشاور کی تعمیر کے لئے 12 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔