ٹورنٹوستمبر27(ٹی این ایس ) پیدل چلنے سے صحت پر مثبت اثرات ہوتے ہیں یہ تو سنا ہی تھا لیکن پیدل چلنے سے عمر میں بھی اضافہ ہوتا ہی پہلی بار سنا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق اگر ہفتے میں 150 منٹ تک ورزش یا جسمانی مشقت قبل ازوقت موت کو دور کرتی ہے اور کئی امراض سے بچاتی ہے ایک بہت بڑے مطالعے کے بعد یہ نتیجہ نکالا گیا ہے
۔اس مطالعے یا سروے کیلیے دنیا کے 17 ممالک کیایک لاکھ 30ہزار سے زائد افراد کا ایک طویل عرصے تک جائزہ لیا گیا ہے۔ اس مطالعے میں ورزش، چہل قدمی اور اموات کے درمیان تعلق تلاش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔مطالعے کے آغاز میں شرکا سے ان کی معاشی سماجی کیفیت، بیماریوں، طرزِ زندگی اور غذا کی معلومات حاصل کی گئی ہیں۔ سب سے بڑھ کر ان سے ورزش کے متعلق سوالات کیے گئے تھے
۔ان شرکا سے تین سال کے اندر تک امراضِ قلب و بلڈ پریشر اور سات برس کے اندر اموات کا جائزہ لیا گیا۔ یہ تحقیق کینیڈا کی مک ماسٹر یونیورسٹی کے اسکاٹ لیئر اور ان کے ساتھیوں نے کی ہے۔انہوں نے اس طویل تحقیق کے بعد کہا ہے کہ اگر آپ ہفتے میں صرف 150 منٹ تک کوئی جسمانی مشقت، جاگنگ یا چہل قدمی کرتے ہیں تو اس سے کئی امراض دور ہوتے ہیں اور عمر بڑھتی ہے۔اس عمل کے ذریعیقبل ازوقت موت کا خطرہ 28 فیصد تک کم ہوجاتا کیونکہ آپ جتنے زیادہ سرگرم رہیں گے آپ کی صحت اتنی ہی بہتر رہے گی