اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کردی

 
0
101

الیکشن کمیشن اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیسزسے متعلق کازلسٹ جاری کردی۔
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق دو کیسز سماعت کے لئے مقررکردئیے۔
جاری کازلسٹ کے مطابق اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیسزکی سماعت 27 دسمبر کو ہوگی جبکہ ووٹرزسے متعلق کیس کی سماعت 28 دسمبرکو کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت،اٹارنی جنرل، ایڈوکیٹ جنرل اور درخواستگزار کو نوٹس جاری کردیا جبکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو بھی نوٹس ارسال کردیا گیا ہے۔
گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باہمی مشاورت سے انتخابات کے انعقاد سے متعلق فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔