دانیہ شاہ نے ضمانت کیلئے سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا

 
0
320

مرحوم ایم این اے عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ ملزمہ دانیہ شاہ نے ضمانت کے لیے کراچی میں سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا۔

درخواست گزار کے مطابق دانیہ شاہ پر لگائے الزامات جھوٹے ہیں، ایف آئی اے کے پاس ملزمہ کے خلاف کوئی شواہد نہیں۔

گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دانیہ شاہ کی ضمانت مسترد کی تھی۔

واضح رہے کہ اس وقت دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

یاد رہے کہ دانیہ شاہ پر عامر لیاقت کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنے کا الزام ہے۔

دانیہ ملک کے خلاف مرحوم عامر لیاقت کی صاحبزادی نے شکایت درج کروائی تھی۔