چیئرمین این ڈی ایم اے انعام حیدر اور چینی سفیر کے درمیان اہم ملاقات

 
0
207

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اور چینی سفیر نونگ رونگ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے ۔ملاقات میں سیلاب زدہ علاقوں میں جاری بحالی و تعمیر نو کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال ہوا۔

چئیرمین این ڈی ایم اے نے چینی حکومت کا سیلاب کے دوران بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا۔دونوں نے ٹیکنالوجی کے تبادلے، ابتدائی وارننگ سسٹم کے قیام اور رسپانس میکنزم پر مشترکہ تعاون پر زور دیا۔این ڈی ایم اے اور چینی وزارت برائے ایمرجنسی منیجمنٹ کے مابین ایم او یو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔