اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات مؤخر ہونے کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج

 
0
100

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ،پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ،پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی اعوان نے وکیل سردار تیمور کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی۔
درخواست میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعاکی گئی ۔
سیکرٹری کابینہ ، داخلہ ، الیکشن کمیشن درخواست میں فریق
پی ٹی آئی کے بعد جماعت اسلامی نے بھی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا۔