سردیوں میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

 
0
136

اسلام آباد:معیشت پر دباو، ملک میں توانائی بحران سنگین،ملک بھر میں موسم سرما میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ بندش جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 3 سو 21 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 179 میگاواٹ ہے، اس وقت بجلی کی طلب 13 ہزار500 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے، ملک میں ہائیڈل ذرائع سے پیداوار میں کمی شارٹ فال کا باعث ہے، معیشت پر بوجھ اور زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل کمی کے باعث امپورٹڈ فیول سے پیداوار میں اضافہ نہیں کیا جا رہا،فیول امپورٹ نہ کرنے کی وجہ سے شہریوں کو چار گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، ذرائع کے مطابق پن بجلی سے اس وقت 500 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹ سے پیداوار 1 ہزار میگاواٹ ہے، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار پانچ ہزار5 سو55 میگاواٹ ہے، شمسی توانائی سے 32 میگاواٹ اور بگاس سے 42 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، نیوکلیئر پاور پلانٹس 2 ہزار 50 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں