پاکستان میں شہداء نے اپنے لہو سے امن کی شمع روشن کی ہے”، علامہ امجد نقوی کا شہید مظہر علی مبارک کی نویں برسی پراظہار خیال

 
0
220

راولپنڈی(پر یس ریلیز) دہشتگردی کےواقعہ میں شہید مظہر علی مبارک کی نویں برسی راولپنڈی میں منعقد ہوئی شہید تحفظ عزاداری کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین و علماء کرام علامہ سید امجد نقوی،ذاکر اہلبیت سید رئیس رضوی ،علامہ ثقلین شاہ بخاری،علامہ نیر عبّاس ،علامہ محسن علی ،حافظ فضل حسین و دیگر نے کہا کہ’ پاکستان میں شہداء نے اپنے لہو سے امن کی شمع روشن کی ہے”،


دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے فوج کے ساتھ عوام کی قربانیاں قابل قدر مثال ہیں،قومی اتحاد سے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا سکتے ہیں شہید مظہر علی مبارک اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے ان مذہبی ۔سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ مقررین نے کہا ہے کہ شہید مظہر علی مبارک کی انسانیت کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،دکھی انسانیت کی خدمت کے مشن کو آگے بڑھایا جائے گا مقررین کہا کہ اللہ تعالٰی نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا کہ شہید کو مردہ مت کہوانکو رزق اللہ عطا کرتا ھے۔انہوں نے کہا کہ ھر مسلمان دعا کا طلبگار ہے

شہدا نے اپنے خون سے امن کی شمع روشن کی ھے واضع رھے کہ دہشتگردی کے ایک واقعہ میں ریسیکو1122 کے ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن مظہر علی مبارک سال 2013 میں شہید ھو گےتھے یاد رہے کہ شہید مظہر علی مبارک، سینئر کالم نگاراصغرعلی مبارک، ڈاکٹر محفوظ علی، ڈاکٹر اظہر علی، ڈاکٹر اسد علی، ڈاکٹر اطہرعلی، ایڈووکیٹ عظمت علی، ایڈووکیٹ طاہرہ بانو مبارک،عظمیٰ مبارک ایڈووکیٹ اور احسان علی کے بھائی اور ڈاکٹر مبارک علی سابق سینیئر ھیومن رہسوس مینجر پاکستان ریلوے ڈی ایس آفس راولپنڈی کے بیٹے تھے،