راولپنڈی ،پیرودھائی اڈہ کی تزئین و آرائش کا کام6 ماہ سے بند ،مظاہرین کی میونسپل کارپوریشن کے خلاف نعرے بازی

 
0
864

راولپنڈی ستمبر 10(ٹی این ایس). سابقہ حکومت کےغیر فعال اور حکومت کی تبدیلی اڈہ پیر ودھائی کی تنزئین و آرائش کے منصوبہ کیلئے نیک شگون ثابت نہیں ہوئی اڈہ پیرودھائی کی تزئین و آرائش کا کام6 ماہ سے بند ہے ،کاروبار ٹھپ ہونے پر دکانداروں نے میونسپل کارپوریشن حکام کے خلاف احتجاج کا آغاز کر دیا ہے ،مظاہرین نے میونسپل کارپوریشن کے خلاف نعرے بازی کی ،دکانداروں نےکہا کہ اڈہ پیرودھائی کی تزئین و آرائش کا کام شروع کیا گیا تھا لیکن 6 ماہ گزر گئے میونسپل کارپوریشن حکام کی جانب سے پیرودھائی اڈے کی تز ئین و آرائش کا کام مکمل نہیں کیا جارہا ہے ،اڈہ پیرودھائی میں توڑ پھوڑ ہونے سے گاڑیوں کا داخلہ بند ہو گیا جس کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہو گیا ،

انہوں نے کہاکہ ٹھیکیداروں کی جانب سے کارپوریشن حکام سے کام مکمل کرنے کے لیے رابطے کیے جار ہے ہیں لیکن کارپوریشن حکام ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر کے پیرودھائی اڈے کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کرنے کے لیے فنڈز نہیں دئیے جا رہے ہیں ۔مظاہرین نے کہاکہ اگر ایک ہفتے کے اندر اڈہ پیرودھائی کی تزئین و آرائش کا کام شروع نہ کیا گیا تومین پیر ودھائی روڈ بند کر کے احتجاج اور میونسپل کارپوریشن دفتر کا گھیرائو کریں گے۔دوسری جانب میونسپل آفیسر رفاقت گوندل نے کہاہے کہ ورلڈ بنک کی جانب سے گرانٹ فراہم کرنے کے بعد پیرودھائی اڈے کی تزئین و آرائش کا کام شروع کیا گیا تھا نگران حکومت آنے کے بعد تمام فنڈز ورلڈ بنک نے واپس لے لیے ،نئی حکومت بننے کے بعد ورلڈ بنک سے رابطے جاری ہیں ان کی جانب سے یقین دھانی کروائی جارہی ہے کہ بہت جلد فنڈز مل جائیں گے جس کے بعد اڈہ پیرودھائی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔