ناکہ سرینا ہوٹل ای پوسٹ پر دوران چیکنگ چوری شدہ گاڑی برآمد

 
0
158

اسلام آباد:ناکہ سرینا ہوٹل ای پوسٹ پر دوران چیکنگ چوری شدہ گاڑی برآمد۔ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق گاڑی تھانہ سول لائنز لاہور کی چوری شدہ نکلی۔
گاڑی میں چار افراد سوار تھے جن کو مشکوک جانتے ہوئے پولیس نے چیک کیا۔
گاڑی کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی طرف سے شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
شہری دوران چیکنگ پولیس سے تعاون کریں۔
کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق اطلاع فوری پکار 15 پر دیں۔