اسلام آباد انتخابات؛ الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کارروائی کی جائے ،پی ٹی آئی

 
0
114

پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخاب نہ کرانے کو عدالتی حکم کی کھلی توہین قرار دے دیا۔
تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے الیکشن کمیشن کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ اسد عمر نے کہا کہ یہ امپورٹڈ حکومت ایسا نظام بنانے کی کوشش کر رہی ہے جس میں جمہوریت ہو مگر کوئی الیکشن نہ ہو، یہ حکومت جمہوریت کا جنازہ نکال رہی ہے۔

یہ امپورٹڈ حکومت الیکشن سے اتنی خوف زدہ ہے کہ جہاں الیکشن ہوتا ہے وہاں سے یہ بہانے بنا کر بھاگتے ہیں
الیکشن کمیشن سے سوال ہے کہ عدالت میں اگر کیس تھا تو فیصلہ تو آپ کے حق میں یا مخالف بھی آسکتا تھا مگر آپ کی تیاری کیوں نہیں تھی؟#الیکشن_کراو_ملک_بچاو
فواد چودھری نے کہا کہ اسلام آباد میں ووٹر پولنگ اسٹیشن کے باہر کھڑے ہیں لیکن عدالت کے واضح احکامات کے باوجود انتخابات روک دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ سے خوفزدہ حکومت اپنے کٹھ پتلی الیکشن کمشنر کے ساتھ ملکرعوام اورآئین کا مذاق اڑا رہی ہے، عدالت اپنے فیصلے پر عملدرآمد کروائے اورتوہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

علی اعوان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر راجہ نے رانا ثنا اللہ کے ایما پر ہائی کورٹ کے فیصلے کو جوتے کی نوک سے اڑا دیا، الیکشن کمیشن ن لیگ کا ذیلی ادارہ ہے۔
ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود ECP اور امپورٹڈ حکومت کی ہٹ دھرمی اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے دن کسی پولنگ اسٹیشن پر عملہ اور سامان نہ پہنچ سکا ووٹرز پولنگ اسٹیشن پہنچ چکے مگر عملہ غائب
انہوں نے کہا کہ اس طرح عوام کو ان کے حق سے محروم کرکے ملک نہیں چل سکتا ہم اس کھلی غنڈہ گردی ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی پٹیشن دائر کر رہے ہیں۔