اگست 9(ٹی این ایس):تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ نوازشریف جس سڑک پرجانا چاہیں انہیں پورا حق حاصل ہے،وہ جس انداز سے سیاست کریں لیکن قوم کا پیسا برباد نہ کریں۔
شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نوازشریف سرکاری ملازمین اورریاستی وسائل کواپنی سیاست کا ایندھن نہ بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ سفر کرنا نواز شریف کا اپنا کام ہے،ان کا یہ قدم جمہوریت کیلئے انتہائی مہلک ثابت ہوگا۔