مسلم لیگ ن کی ریلی رکوانے کے لیے دائر کی گئی دونوں درخواستیں مسترد  جسٹس عمر فاروق

 
0
386

 

اسلام آباد 9 اگست (ٹی این ایس) ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی ریلی رکوانے کے لیے دائر کی گئی دونوں درخواستوں کو مسترد کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک کے رہنماؤں کی جانب سے نواز شریف کی قیادت میں ن لیگ کی ریلی کو رکوانے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کروائی گئی تھی جس کو ہائیکورٹ کے جسٹس عمر فاروق نے نا قابل سماعت قرار دے کر خارج کر دیا ۔عوامی تحریک کی جانب سے  سابق نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے نام ای سی ایل میں ڈالنے  کی درخواست بھی دائر کروائی گئی تھی جس کو ہائیکورٹ نے ناقابل سماعت قرار دے دیا اور جسٹس عمر نے اس پر اپنا فیصلہ سنا دیا اور ریلی کو لاہور جانے کی اجازت دے دی گئی۔