چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا پاک ایران بارڈر پر محصور زائرین کے حوالے سے ایف سی اور ایف آئی اے حکام سے رابطہ

 
0
408

اسلام آباد فروری 08 (ٹی این ایس): چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا پاک ایران بارڈر پر محصور زائرین کے حوالے سے ایف سی اور ایف آئی اے حکام سے رابطہ۔ سینیٹر رحمان ملک نے کل پاک ایران بارڈر پر پاکستانی زائرین کو درپیش تکالیف کا نوٹس لیا تھا۔ انھوں نے ایف سی و ایف آئی اے کے ہنگامی انتظامات کو سراہا، ایف سی کا  زائرین کو فوری طور پر ضروری انتظامات کرنا اور انھیں کھانا دینا قابل تعریف ہے۔ معلوم ہوا کہ 1200  زائرین کو آج صبح پاک ایران بارڈر سے کوئٹہ کیلئے روانہ کئے گئے۔  زائرین کو ایف سی ساؤتھ بلوچستان کے سیکورٹی کانوے میں کوئٹہ پہنچائے جائینگے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  متعلقہ حکام کو بتایا گیا کہ پاکستان ہاؤس میں جگہ کم پڑنے پر آیندہ زائرین کے رہائش کیلئے مارکی لگائی جائیں ۔ وزارت داخلہ، حکومت بلوچستان و وزارت مذھبی امور پاک ایران بارڈر پر زائرین کو درپیش مسائل کا مستقل حل نکالے۔  وزارت داخلہ حکومت بلوچستان و وزارت مذھبی امور زائرین کے مسائل پر پلان تیار کرکے کمیٹی کو چالیس دنوں میں جمع کرے۔