لاہور پریس کلب جنرل کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں تاریخی فیصلے پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے تمام دھڑوں کو ختم کرکہ 3 مارچ کو مشترکہ انتخابات کے اعلان کا فیصلہ کر لیا گیا

 
0
396

اسلام آباد فروری 08 (ٹی این ایس): عصر حاضر میں صحافتی برادری کو درپیش چلینجیز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کیلئے لاہور پریس کلب کے غیر معمولی اجلاس میں احتجاجی تحریک کیلئے مستقل کیمپ قائم کرنے سمیت میڈیا ہاوسز مالکان کی طرف سے بند کیئے گئے ٹیلی ویژن چینلز لائسنس اور اخبارات کے ڈکلیریشن متعلقہ اداروں کے بے روزگار کارکنوں کے نام کرنے کیلئے پیمرا اور پریس لاز برانچ میں درخواستیں دینے کی قرار داد سمیت صحافیوں کی جبری بے دخلیوں اور تنخواہوں میں کٹوتیوں کے خلاف عدالتوں سے رجوع کرنے کی قراردادیں بھی منظور کر لی گئی لاہور پریس کلب کی جنرل کونسل کے اجلاس میں میڈیا مالکان اور حکومتی گٹھ جوڑ پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس امر کا اظہار کیا گیا کہ میڈیا تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے جس کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جانا انتہائی ضروری ہے اور ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر کمیونٹی کے تحفظ کیلئے پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے تمام دھڑوں کے مشترکہ انتخابات 3 مارچ کو کروانے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا جنرل کونسل اجلاس میں صحافتی اداروں سے برطرف کئے گئے ملازمین کا آخری حد تک ساتھ دینے کا بھی اعلان کیا گیا اور ابتدائی طور پر ایسے تمام ملازمین کے کوائف جمع کرکہ مفت قانونی امداد فراہم کرنے اور مالی امداد فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا