وفاقی ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے نے سیکٹر E12 میں 80 کنال اراضی کا قبضہ حاصل کر لیا مستقبل قریب میں 1000 کنال زمین کا قبضہ حاصل کرکہ ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد

 
0
429

اسلام آباد فروری 07 (ٹی این ایس): ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے نے 1987 میں ایکوائر کئے گئے سیکٹر۔۔۔کو ڈیویلپ کرنے کا عملی آغاز کر دیا اس سلسے میں آج ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے نے ابتدائی طور پر 80 کنال اراضی کو ترقیاتی کاموں کے آغاز کیلئے کلیئر کر لیا 1987 میں ایکوائر کیئے گئے اس سیکٹر کو ماضی میں مکمل نظر انداز کیا جاتا رہا ہے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ آنے والے چند دنوں میں 1000 کنال اراضی وفاقی ترقیاتی ادارے کے حوالے کر دے گی جس کے بعد یہاں ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا جائے گا یاد رہے ۔۔۔۔میں 4000 شہریوں کو برسوں پہلے پلاٹس الاٹ کیئے گئے تھے تاہم زمین کا قبضہ نہ ملنے پلاٹس نہیں دیے جا سکے تھے جس پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے زیر قبضہ اراضی کو قابضین سے واہ گزار کرانے کے عمل کا آغاز کر دیا ہے ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیکٹر کی اراضی کو چند ہفتوں میں مکمل خالی کروا لیا جائے گا سی ڈی اے سیکٹر آئی 12 کے متاثرین کو بھی چند ہفتوں میں پلاٹس کی الاٹمنٹ کا آغاز کرنے جا رہا ہے جا کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے