ٹر پل اے ایسوسی ایٹس کے زیر اہتمام گارڈن سٹی گالف اور کنٹری کلب بحریہ ٹاؤن میں گا لف ایو نٹ

 
0
137

راولپنڈی( ) رئیل سٹیٹ فائربرانڈٹر پل اے ایسوسی ایٹس کے زیر اہتمام گارڈن سٹی گالف اور کنٹری کلب بحریہ ٹاؤن میں دوروزہ گا لف ٹور نامنٹ کا انعقاد ۔اس موقع پر ڈائریکٹر مارکیٹنگ ٹر پل اے ایسوسی ایٹس عثمان اقبال نے کہا کہ گا لف ٹور نامنٹ کا مقصد ملک میں کھیل کو فروغ دینا ہے۔ٹر پل اے ایسوسی ایٹس باکسنگ، فٹ بال اور مارشل آرٹس جیسے کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے یہ ایونٹ بھی اسی سلسلے کا تسلسل تھا جو پاکستان میں کھیل کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ایو نٹ میں 125 گالفرز نے حصہ لیا۔ امیچور کیٹیگری میں انعام لیفٹیننٹ کرنل اورنگزیب اور نیٹ پرائز میں لیفٹیننٹ جنرل قاضی اکرام فاتح رہے۔ دوسری سینئر امیچر کیٹیگری میں بریگیڈیئر مسعود قریشی فاتح رہے جبکہ میجر جنرل انیس اکبر کو نیٹ پرائز سے نوازا گیا۔ امیچرز کیٹیگری میں ائیر کموڈور طاہر انور نے انعامات حاصل کئے اور ائیر کموڈور کاشف جمال نے نیٹ پرائز حاصل کیا۔ امیچور کیٹیگری میں میجر سجاد کو مجموعی انعامات اور کرنل وسیم کو نیٹ انعامات کے فاتح قرار دیا گیا۔ خواتین کی کیٹیگری میں مسز امی کن نے انعام جیتا۔ مہمان خصوصی صدرپاکستان گالف فیڈریشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) قاضی اکرام نے مجموعی طور پر 36 کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ایو نٹ میں ممتاز گالفرز، سول انتظامیہ اور ممتاز سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔