پاکستان میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 16 ہوگئی،کراچی میں 9 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا ٹویٹ

 
0
229

اسلام آباد ۔ 10 مارچ (ٹی این ایس) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں کرونا وائرس کے 9 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، تمام نئے کیسز پہلے سے ایک کنفرم کیس سے رابطے میں رہنے والے لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریض سے رابطے میں رہنے والے مزید لوگوں کو ٹریس اور چیک کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔