نیب نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کیخلاف نوٹس لے لیا

 
0
133

سابق وزیراعظم عمران خان، ان کی اہلیہ اور کابینہ اراکین کو ملنے والے تحائف کی اصل مالیت ظاہر نہ کرنے پر نیب نے نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے توشہ خانہ میں تحائف کی اصل مالیت ظاہر نہ کرنے کی اطلاعات پر نوٹس لے لیا، سابق وزیراعظم، ان کی اہلیہ اور کابینہ کے اراکین کو ملنے والے تحائف کی ابتدائی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

عمران خان اور ان کی اہلیہ کو ملنے والے تحائف کی اصل مالیت اور فروخت میں فرق نظر آرہا ہے، تحائف کے حوالے سے معلومات اکٹھی کرنے کے بعد سرکاری حکام کو تفتیش کے لیے بلایا جائے گا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ کے لیے توشہ خانہ ریفرنس بھی ٹرائل کورٹ بھیج دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ٹرائل کورٹ عمران خان پر کرپٹ پریکٹس کا ٹرائل کرے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیا تھا۔

گزشتہ ماہ، الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دیا تھا جبکہ ان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دیتے ہوئے فوج داری کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔