حقیقی آزادی مارچ کے قافلوں کی راولپنڈی آمد،علی نواز اعوان کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلہ

 
0
135

حقیقی آزادی لانگ مارچ کے قافلوں کے راولپنڈی پہنچنے پر تحریک انصاف اسلام آباد کی طرف سے بھرپور استقبال کیا جائے گا یہ فیصلہ جمعہ کی سہہ پہر ہونے والے ایک خصوصی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت ریجنل صدر علی نواز اعوان نے کی – اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 19 نومبر ہفتے کے روز اسلام آباد ریجن کی تمام یونین کونسلز سے بھرپور ریلیوں کی صورت میں کارکنان، خواتین اور بزرگوں کی ایک بڑی تعداد روات پہنچے گی اور حقیقی آزادی مارچ کے دونوں قافلوں کا بھرپور خیر مقدم کرے گی وزیرآباد سے آنے والے قافلے کی قیادت وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کررہے ہیں جبکہ فیصل آباد ریجن سے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی قیادت میں قافلہ روات پہنچے گا ۔
کارکنان روات میں چیئرمین عمران خان کا تاریخی خطاب براہ راست سنیں گے جس میں کپتان آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے
اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے علی نواز اعوان نے کہا انشااللہ حقیقی آزادی مارچ ہر صورت کامیاب ہوگا اور عوام کو اس فاشسٹ حکومت سے نجات ملے گی