وزیراعظم نے نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کردیا

 
0
294

اسلام آباد دسمبر 09 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کردیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اقتصادی خوشحالی نئے اور بہترنظام سے ہی ممکن ہے،معیشت تحقیق، جدت اورٹیکنالوجی کی ترقی کے مجموعے کا نام ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے آج نسٹ کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم کا نسٹ پہنچنے پر استقبال کیا۔
چین اور ترکی کے تعاون سے تعمیر کردہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر کا بھی دورہ کیا،نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کردیا۔ نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک نسٹ یونیورسٹی کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے۔ این ایس ٹی پی اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔این ایس ٹی پی علمی معیشت کو متحرک کرنے کا پلیٹ فورم ہے۔ این ایس ٹی پی سے” کامیاب پاکستان پروگرام“ کو بڑھایا جائے گا۔
نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا قیام انوویٹو پاکستان کے پلیٹ فورم سے کیا گیا۔ منصوبے کا مقصد محقیقین، سرمایہ کاروں، تخلیق کاروں، اطلاق کنندگان اور صارفین کو یکجا کرنا ہے۔ منصوبہ نوجوانوں کی ترقی کے کامیاب پاکستان پروگرام کو آگے بڑھانے میں مددگار ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں نسٹ قیادت کے اقدام اور کامیاب منصوبے کے مقاصد کو سراہا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ امر باعث افتخار ہے کہ نسٹ دنیا کی پہلی 400 جامعات میں شامل ہے۔ اقتصادی خوشحالی نئے اور بہترنظام سے ہی ممکن ہے۔معیشت تحقیق، جدت اورٹیکنالوجی کی ترقی کے مجموعے کا نام ہے۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں معاشی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی ادارے بھی معاشی اعشاریوں میں بہتری کا اعتراف کررہے ہیں۔
مشکلات میں گھری ہوئی معیشت میں آج واضح استحکام نظر آرہا ہے۔استحکام کے آگے اب معیشت میں بہتری اور ترقی کاسفر ہے۔ معیشت کے استحکام سے غیرملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ مخصوص عناصر ذاتی مفادات کی خاطر منفی پروپیگنڈا کرتے ہیں، عوام بذات خود ایسے پروپیگنڈے کو رد کردیں۔معیشت کی جانے والی ہراصلاح سے عوام کو باخبررکھا جائے۔مافیا زکا مقابلہ کرنے کیلئے ضروری ہے کہ حقائق تک رسائی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو مہنگائی میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔