تمام تھری اسٹار جنرلز برابر اور فوج کی سربراہی کے مکمل اہل ہیں، آصف زرداری

 
0
124

سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ تمام تھری اسٹار جنرلز برابر ہیں اور فوج کی سربراہی کے مکمل اہل ہیں۔

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پاک فوج میں ترقيوں کے نظام پر مضبوط یقین رکھتے ہیں، تمام تھری اسٹار جنرلز برابر ہیں اور فوج کی سربراہی کے مکمل اہل ہیں۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ تعیناتی کا معاملہ کسی صورت بھی سیاسی نہیں ہونا چاہیئے، تعيناتی کا معاملہ سياسی ہونا ادارے کو نقصان پہنچائے گا۔ سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی قانون کے مطابق وزیراعظم کریں گے۔