23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ،مہنگائی کی شرح 28.67 فیصد ہوگئی

 
0
118

ملک میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق مہنگائی میں 0.62 فیصد اضافہ ہوا، اور مجموعی طور پر ملک میں مہنگائی کی شرح 28.67 فیصد ہوگئی ہے۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، اور 13 اشیاء کے نرخوں میں کمی آئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے چکن، پیاز، انڈے، آلو، سرخ مرچ، چائے، نمک اور لکڑی مہنگی ہوئی۔

اعداد و شمارمیں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ٹماٹر، دال مسور، دال چنا، گھی، دال ماش، دال مونگ اور کوکنگ آئل سستا ہوا، جب کہ لہسن اور گندم کے آٹے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 15 اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں استحکام رہا۔