فلائی جناح نے پائلٹس کیلئے نئی ریکروٹمنٹ مہم کا آغاز کردیا

 
0
112

کراچی(پریس ریلیز)پاکستان کی نئی سستی ترین ایئر لائن اپنی آپریشنل افرادی قوت کی ضرورت پوری کرنے کی خاطراپنی ریکروٹمنٹ مہم کے طور پر تجربہ کار پائلٹس اور نوجوان ٹیلنٹ کو ایئر لائن میں شامل ہونے کے نئے مواقع فراہم کررہی ہے۔فلائٹ آپریشنز کی
سینئر فرسٹ آفیسر-فاسٹ ٹریک کمانڈ،نان ٹائپ ریٹڈ کپتان اور کیبن کریو کی بھرتیاں اب کھل گئی ہیں۔ ،A320کپتانA320نئی پوزیشنز —————————————————————————————————–

 ان سامیوں میں دلچسپی رکھنے والے درخواست دہندگان فلائی جناح کے کیریئر صفحہ (لنک)پر ہر پوزیشن کیلئے درکار مطلوبہ معیار سے متعلق مزید تفصیلات جان سکتے ہیں۔امیدواروں کو پہلے ایک اکاؤنٹ بنانا ہوگا اور اپنی درخواست جمع کروانی ہوگی،جس کے بعد ایچ آر ماہرین کے جائزہ کے بعد اسے شار ٹ لسٹ کیا جائیگا۔ شارٹ لسٹ کئے گئے امیدواروں کو ایک تشخیصی عمل میں شرکت کیلئے دعوت نامہ موصول ہوگا،جس میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو گراؤنڈ تربیت فراہم کی جائیگی۔فلائی جناح ہمیشہ اس انڈسٹری میں انتہائی قابل امیدواروں کی خدمات کے حصول اورانہیں خوش آمدید کرنے کیلئے کوشاں ہے،جو ایئر لائن کے جدید اور بھرپور جذبہ کی عکاسی کرتا ہے۔فلا ئی جناح نے نومبر2022سے اپنے کمرشل آپریشنز کا آغاز کیا اور فی الحال پاکستان میں کراچی،لاہور،اسلام آباد،کوئٹہ اور پشاور سمیت پانچ مقامات پر اندرون ملک پروازیں چلا رہی ہے۔ایئر لائن ایک جدید ترین فضائی بیڑے کی حامل ہے،جو تین ایئر بس
A320

طیاروں پر مشتمل ہے اور پہلے سال کیلئے ملکی منازل کے ساتھ پاکستانی مارکیٹ کی خدمت میں مصروف عمل ہے،بعد ازاں یہ بین الاقوامی سطح پراپنے روٹ نیٹ ورک کو توسیع دے گی۔