قومی احتساب بیورو کے چیئرمین نے حدیبیہ کیس میں اپیل دائر کرنے کی منظوری دے دی۔اپیل ایک ہفتے میں دائرکردی جائے گی نیب کی سپریم کورٹ میں یقین دہانی

 
0
1081

اسلام آباد ستمبر 15 (ٹی این ایس): قومی احتساب بیورو کے چیئرمین نے حدیبیہ کیس میں اپیل دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ پراسیکیوٹر جنرل نیب نے سپریم کورٹ کو ایک ہفتے میں اپیل دائر کرانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے پاناما نظرثانی اپیلوں کی سماعت کے دوران حدیبیہ پیپرز کیس سے متعلق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی اپیل نمٹا دی۔سماعت کے دوران پراسیکیوٹر جنرل نیب نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ چیئرمین نیب نے اپیل دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے اور سپریم کورٹ میں ایک ہفتے کے اندر اپیل دائر کردی جائے گی۔
اس موقع پر شیخ رشید نے اپنے دلائل میں کہا کہ حدیبیہ کیس ہی تمام جرائم کی ماں ہے اور حدیبیہ سے ہی فلیٹ سمیت تمام مقدمات نکلے جب کہ عدالت میں بیان دے کر نیب حکام مکر گئے ہیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ادارے ٹھیک ہوں تو جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا، عدالتی فیصلوں کے خلاف پولیس کو سادہ کپڑوں میں سڑکوں پر لایا گیا۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے شیخ رشید کو ہدایت کی کہ آپ الزامات نہ لگائیں۔
اس موقع پر پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا کہ شیخ رشید نے مجھے بھی اپنی درخواست میں نہیں بخشا، ایک ہفتے میں حدیبیہ پیپرز ملز کیس سے متعلق اپیل دائر کرانے کی یقین دہانی کراتا ہوں۔عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل نیب کی یقین دہانی پر شیخ رشید کی حدیبیہ پیپرز کیس سے متعلق اپیل نمٹا دی۔ ابتدائی طور پر حدیبیہ پیپر ملز کیس پر نیب نے اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم بعد ازاں نیب نے فیصلہ کیا کہ کیس سے متعلق سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی تاہم اپیل دائرکرنے کا فیصلہ مانیٹرنگ جج کی ہدایت پر ہوا۔
قبل ازیں سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حدیبیہ سے ہی فلیٹ سمیت تمام مقدمات نکلے اور نیب اس میں حیلے بہانے سے کام لے رہی تھی، دیکھیں گے حدیبیہ پیپرزملزپرنیب ایمانداری سے ریفرنس دائرکرتی ہے یا نہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ تاریخ یاد رکھے گی کہ حدیبیہ کیس تمام جرائم کی ماں ہے، حدیبیہ پیپرزملزکیس شریف خاندان کے لیے مہلک ثابت ہوگا،تابوت کے ساتھ ثبوت بھی نکلیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ ایل این جی میں شاہد خاقان عباسی اور بڑے بڑے ٹائیکون شامل ہیں، ایل این جی کے معاملے پرقطرجارہا ہوں،اصل دستاویزات لے کرآ?ں گا اور ثابت کروں گا کہ ایل این جی اسکینڈل میں شاہدخاقان عباسی پارٹنرہیں۔انہوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپرزملز کیس میں اللہ ہمارے ساتھ ہے، شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔