جلسے کیلئے عمران خان کا طیارہ نور خان ائیربیس پر لینڈ کرے گا

 
0
151

حریک انصاف کے جلسے میں شرکت کے لیے عمران خان کا طیارہ نورخان ایئربیس پر لینڈ کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کی لاہور زمان پارک سے جلسے کے لیے راولپنڈی آمد کے معاملے میں عمران خان کا خصوصی طیارہ نور خان ائیربیس پر لینڈ کرے گا۔
نور خان ائیربیس پر عمران خان کے خصوصی طیارے کی لینڈنگ کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ بیس پر ہیلی کاپٹر بھی موجود ہے، عمران خان نور خان ائیربیس پہنچنے پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔
ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے لیے بارانی یونیورسٹی میں ہیلی پیڈ بھی بنایا گیا ہے، ائیربیس پر متبادل کے طور پر عمران خان کے لیے بلٹ پروف وہیکل بھی تیار رکھی گئی یے، لاہور سے طیارے نے 2.10 منٹ پر ٹیک آف کیا اور طیارہ تقریبا 3 بجے کے قریب نور خان ائیربیس پر لینڈ کرے گا۔