پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب،اہم فیصلے متوقع

 
0
166

اسلام آباد 14 مارچ 2022 (ٹی این ایس): اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کی حکمت طے کرنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کورکمیٹی اجلاس میں آج اہم فیصلے متوقع ہیں

اس کے علاوہ اجلاس میں آزادی چوک اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کے علاوہ قومی اور سیاسی امور پرمشاورت کی جائے گی جبکہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد کا لائحہ عمل بھی زیر بحث ہوگا، قومی اسمبلی کا اجلاس جلد بلایا جارہاہے۔اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں موجودہ صورتحال سے متعلق اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

گذشتہ روز وزیر اعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے اہم اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے متعلق حکمت عملی تیارکی گئی، وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ناراض پارٹی ارکان اور اتحادیوں سے رابطے جاری ہیں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو عوام کی نہیں کرپشن کے مقدمات کی فکر ہے۔