ایک ہفتے کے دوران 19 اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ

 
0
143

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 19 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور9 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 48 پیسے ، چینی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 20 پیسے سمیت آلو، تازہ دودھ ، چاول، لہسن، بیف کی قیمیتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ایک ہفتے میں فی درجن انڈوں کی قیمت میں 21 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہواجبکہ برائلر زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 11 روپے 60 پیسے بڑھ گئی ہے۔
حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ48فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وارمہنگائی کی شرح30 اعشاریہ16فیصد رہی ہے۔ملک میں گذشتہ چھ ہفتے سے مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔