اسلام آباد(ٹی این ایس) الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر 13 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کر دیا

 
0
54

 13

سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سےجاری فیصلےمیں کہا گیا کہ یہ سیاسی جماعتیں انتخابات کروانے میں ناکام رہیں،آل پاکستان منارٹی الائنس،آل پاکستان تحریک،عوامی پارٹی پاکستان ایس ڈی لسٹ کردیا گیا۔
اس کے علاوہ بہاولپورنیشنل عوامی پارٹی،سب کا پاکستان،پاکستان امن کونسل پارٹی، پاکستان نیشنل مسلم لیگ کو انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر ڈی لسٹ کردیا گیا۔
جمعیت علماء پاکستان امام نورانی پارٹی کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی،الیکشن کمیشن نےجےیو آئی پاکستان امام نورانی کو انتخابی نشان بھی الاٹ کردیا۔