اسلام آباد(ٹی این ایس) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاوس خالی کردیا

 
0
101

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاوس خالی کردیا ، انوارالحق کاکڑ کو منسٹر انکلیو میں بنگلہ نمبر 15الاٹ کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں نئے وزیراعظم کے انتخاب سے ایک روز قبل ہی نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاوس کو خالی کردیاہے ۔ انوارالحق کاکڑ وزیراعظم ہاوس سے منسٹر انکلیو منتقل ہوگئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق انوارالحق کاکڑ کو منسٹر انکلیو میں بنگلہ نمبر 15الاٹ کیاگیا ہے ۔ یاد رہے کہ انوارالحق کاکڑ 6ماہ سے زائد عرصے تک نگران وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے ہیں ۔