اسلام آباد (ٹی این ایس) نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سولہویں قومی اسمبلی کی اسپیکر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

 
0
86

اسلام آباد

نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سولہویں قومی اسمبلی کی اسپیکر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ان سے اسپیکر کے عہدے کا حلف لیا۔

سردار ایاز صادق نے 199 ووٹ حاصل کیے، انکے مدِ مقابل عامر ڈوگر نے 91 ووٹ حاصل کیے۔

اسپیکر کے انتخاب کے لیے کل 291 ووٹ ڈالے گئے۔

اسپیکر کے انتخاب کے لیے صرف 1 ووٹ منسوخ قرار دیا گیا۔

سردار ایاز صادق تیسری بار اسپیکر کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔

سردار ایاز صادق اس سے پہلے دو بار اسپیکر قومی اسمبلی کے منصب پر فائز رہے ہیں۔