ممنوعہ فنڈنگ کیس ،عمران خان کو عدالت سے ریلیف مل گیا

 
0
106

بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کر دی۔
اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں عمران خان سمیت دیگرکے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں درخواست ضمانت پرسماعت سماعت ہوئی۔
عمران خان کے وکلا نے طبی بنیادوں پرحاضری سے استثنی کی درخواست دائرکرتے ہوئے بتایا کہ 3 جنوری کوعمران خان کا چیک اپ ہوا، ڈاکٹرز نے مزید 2 ہفتے بیڈ ریسٹ کا کہا ہے، ایف آئی اے سے کہا ہے تفتیش کرنی ہے تو زمان پارک آسکتے ہیں۔
جج رخشندہ شاہین نے فیصلہ سنا تے ہوئے عمران خان سے زمان پارک میں تفتیش کرنے کی استدعا مسترد کردی ۔
عدالت نے حکم دیا کہ یقینی بنائیں عمران خان ہر حال میں تفتیشی افسر کے روبرو پیش ہوں گے۔
عدالت نے عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا اور چیئرمین پی ٹی آئی کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست منظور منظور کرلی۔