اسحاق ڈارکے اثاثہ جات کی ضبطگی کا حکم واپس، بینک اکاونٹس بھی بحال

 
0
151

اسلام آباد: احتساب عدالت نے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے اثاثہ جات کی ضبطگی کا حکم واپس لے لیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے اثاثہ جات کی ضبطگی کا حکم واپس لینے کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔
احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس واپس ہونے کے بعد اکاونٹس اور اثاثوں سے متعلق فیصلہ جاری کیا جس کے بعد وزیرخزانہ کے اثاثوں کی ضبطگی ختم اور بینک اکاونٹس بھی بحال کر دیے گئے ہیں۔
عدالت نے کہا کہ اسحاق ڈار سرنڈر کرچکے اور ٹرائل دائرہ اختیار ختم ہونے پر ختم ہوچکا ہے جب کہ پراسیکیوٹر نے بھی کہا کہ عدالت قانون کے مطابق مناسب آرڈر جاری کردے اس لیے اسحاق ڈار کے اثاثوں کی ضبطگی کا آرڈر واپس لیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 11 دسمبر 2017 کو اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈارکے اثاثوں کی ضبطگی کاحکم دیا تھا، اسحاق ڈارکے اشتہاری ہونے پربینک اکاونٹس اور لاہورکا گھربحق سرکارضبط کرنے کے حکامات جاری کیے گئے تھے۔