میرے ایک دوست کو کچھ لوگوں نے اٹھا لیا، مونس الٰہی نے ویڈیو بھی شیئر کر دی

 
0
121

پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے ایک دوست کو کچھ افراد نے اٹھا لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مونس الٰہی نے لکھا کہ کل میرے ایک دوست کو کچھ لوگوں نے 2 گاڑیوں میں اٹھا لیا۔

سوشل میڈیا پر واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مونس الٰہی نے لکھا کہ ایف آئی اے والے قسمیں کھاتے ہیں کہ انہوں نے نہیں اٹھایا، کچھ دن بعد اسے ایف آئی اے پہنچایا جائے گا اور مجبور کیا جائے گا پرچہ دو۔

سابق وفاقی وزیر نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ آپ لوگوں کو سمجھ نہیں آتی کہ ہم نے پی ڈی ایم کےساتھ نہیں ملنا۔