پاکستان میں اپنے ڈسٹریبیوشن نیٹ ورک کو وسعت دینے کے لیے TECNO کا Airlink سے معاہدہ

 
0
5040

اسلام آباد ستمبر 17 (ٹی این ایس): پاکستان کی صف اول اسمارٹ فون مینو فیکچرنگ کمپنی TECNO نے AirLink کو اپنا آفیشل ڈسٹری بیوٹر مقرر کیا ہے۔اس معاہدہ پر لاہور کے ا یک نجی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں دستخط ہوئے جس کا مقصد پاکستان کے ہر شہر میں ٹیکنو کے موبائل فون کے نیٹ ورک کو وسعت دینا ہے۔

ائیر لنک کی بطور اپنا ڈسٹری بیوٹر تقرری ٹیکنو کے لیے اس لحاظ سے بھی اہمیت کی حا مل ہے کہ ٹیکنو سمارٹ فون نہایت تیزی سے ملک کے کونے کونے تک اپنی دستیابی اور رسائی چاہتا ہے۔
ٹیکنو نے ائیر لنک کو بطور ڈسٹری بیوٹر اس کی ماضی میں موبائل ڈسٹری بیوشن کے حوالہ سے بہتریں کارکردگی کی بِنا پہ کیا ہے۔ ائیر لنک ڈسٹربیوشن کے میدان میں گذشتہ تقریبا پانچ دہائیوں سے اپنی بہترین کارکردگی کے ساتھ مصروفِ عمل ہے جس کا نیٹ ورک ملک کے طول و عرض میں پھیلا ہوا ہے۔
اس موقع پر ٹیکنو کے سی ای او مسٹر کریک ما نے کہا کہ بلاشبہ ٹیکنو نے پورے پاکستان میں اپنی پہچان پہلے ہی قائم کر لی ہے تاہم ائیر لنک سے پارٹنر شپ کے ذریعے ہم اپنی پروڈکٹس کی ملک بھر میں دستیابی سمیت نئے سنگِ میل عبور کریں گے۔
ہمارا مقصد اپنے کسٹمر کے بائنگ ایکسپیریانس میں اضافہ اور اپنی پروڈکٹس کی عام دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔
ائیر لنک کے سی ای او مسٹر مظفر پراچہ نے کہا کہ ہمیں اس با ت پر خوشی ہے کہ ہم اس پارٹنرشپ کا حصہ ہیں جس سے ہمیں اپنے نیٹ ورک کو مزید وسعت دینے کا موقع ملے گا۔ ہم اس پارٹنر شپ کے تحت اپنی سروسز میں مزید بہتری لانے اور ملک کے ہر علاقہ میں ٹیکنو کی ہر پروڈکٹ کی دستیابی کو یقینی بنانے میں کوشاں رہیں گے۔