اسحاق ڈارکوالیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف مل گیا

 
0
69

اسحاق ڈار کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف مل گیا۔ الیکشن کمیشن نے وزیر خزانہ کیخلاف بطور سینیٹر حلف نہ اٹھانے پر نااہلی کی کارروائی ختم کر دی۔

الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کے خلاف تحریک انصاف کے رہنما شہزاد وسیم کی درخواست مسترد کر دی۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ منتخب ہونے کے بعد دو ماہ حلف نہ اٹھانے پر نااہلی کے آرڈیننس کا اطلاق اسحاق ڈار پر نہیں ہوتا۔ الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کیخلاف ازخود کارروائی شروع کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار سے متعلق 26 ستمبر 2022 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ حلف نہ اٹھانے پر اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دینے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ اسحاق ڈار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن 29 مارچ 2018 کو معطل ہوا تھا۔ سپریم کورٹ سے درخواست خارج ہونے پر نوٹیفکیشن بحال کیا گیا تھا۔ اسحاق ڈار نے پاکستان پہنچ کر بطور ممبر سینیٹ اور وزیر خزانہ حلف لیا تھا۔