بابر اعظم اور ویرات کوہلی کا ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر موازنہ شروع

 
0
131

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویرات کوہلی کا ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر موازنہ کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے بابر اعظم کا 2020ء میں کھیلا گیا وہ شاٹ ڈھونڈ نکالا جو بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے 2022ء کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ ویرات کوہلی نے جو شاٹ حارث رؤف کی گیند پر مارا تھا وہ بابر اعظم ان سے 2 سال پہلے ہی کھیل چکے تھے۔

حیرت کی بات ہے دونوں  بیٹرز نے فاسٹ بولرز کے خلاف ایک ہی طرح کھیلے گئے شاٹس پر چھکا مارا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویرات کوہلی نے حارث رؤف کے 19ویں اوور میں 2 چھکے لگائے تھے