تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ کھوکھر ماجد ستی قتل کیس میں گرفتار

 
0
121

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں ماجد ستی قتل کیس کی سماعت ہوئی ،سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے کی۔بدنام زمانہ قبضہ مافیا ملزم فرخ کھوکھر کی عدالت نے ضمانت منسوخ کردی، ملزم احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم فرخ کھوکھر کی ڈسٹرکٹ عدالت سے پہلے ضمانت منظور ہوئی تھی۔
عدالت نے مدعی مقدمہ کا موقف درست تسلیم کرتے ہوئے ملزم فرخ کھوکھر کی ضمانت ریجیکٹ کر دی۔
ملزم فرخ کھوکھر کو تھانہ صادق آباد پولیس نے گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا
ماجد ستی قتل کیس میں مدعی مقدمہ کی جانب سے ملک فخر ایڈوکیٹ جبکہ ملزم فرخ کھوکھر کی جانب سے ملک وحید انجم عدالت پیش ہوئے۔
ملزم بدنام زمانہ قبضہ مافیا فرخ کھوکھر کو عدالت مقامی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا۔