گینگ ریپ میں ملوث ملزم کی فرار ہونے کی کوشش ناکام

 
0
119

بچوں کے ساتھ گینگ ریپ میں ملوث ملزم کی ساتھیوں کی مدد سے عدالت سے فرار ہونے کی کوشش ناکام، پولیس اہلکاروں نے ملزم سمیت دو ساتھی ملزمان کو موقع سے گرفتار کرلیا۔ملزم نے عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر فرار ہونے کی کوشش کی۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی بہترین ڈیوٹی پر پولیس اہلکاروں کو شاباش ۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز تھانہ سیکرٹریٹ کے مقدمہ نمبر 504/22بجرم 375A/375B/292C/382ت پ میں ملوث ملزم عمیر شبیر جو کہ ضمانت پر تھا پیش ہوا۔معزز عدالت نے ملزم کی ضمانت خارج کی تو ملزم نے عدالت سے فرار ہونے کی کوشش کی ، عدالت کے باہر موجود ملزم کے ساتھیوں نے ملزم کو فرار ہونے میں مدد کی اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور وردی پھاڑی۔پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا جبکہ باقی فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس نے ملزمان کو تھانہ مارگلہ منتقل کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے بہترین اور مستعدی سے ڈیوٹی سرانجام دینے پر پولیس اہلکاروں کو شاباش دی ۔