اسلام آباد کے بعد کراچی سے بھی بھاگ گئے،یہ سیاستدان ہیں یا کسی ریس میں بھاگنے والے؟

 
0
119

 پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد سے بھاگ گئے، کراچی سے بھاگ گئے،پنجاب سے بھاگنے کی کوشش کی، جنرل الیکشن سے بھاگ گئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ سیاست دان ہیں یا کسی ریس میں بھاگنے والے؟

واضح رہے گزشتہ رات سندھ حکومت نے کراچی، حیدر آباد، دادو میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا اور نئی حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا ہے۔