ملکی تاریخ میں ایسے معاشی چیلنجز پہلےکبھی نہیں آئے: وزیر خزانہ

 
0
141

لاہور: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ ملک کی تاریخ میں ایسے معاشی چیلنجز پہلےکبھی نہیں آئے تاہم پاکستان کے ڈیفالٹ کاخطرہ نہیں۔

لاہور میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ گورنر نے وزیر خزانہ کو حالیہ کامیاب بیرونی دوروں پر مبارکباد دی اور معیشت میں بہتری کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں اقتصادی ٹیم معیشت کی بہتری کی کوششیں کررہی ہے اور آنے والے دنوں میں معیشت میں مزید بہتری آئےگی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملک کی تاریخ میں ایسے معاشی چیلنجز پہلےکبھی نہیں آئے تاہم پاکستان کے ڈیفالٹ کاخطرہ نہیں یہ صرف چندناقدین کا خواب ہی رہ جائے گا۔