اسلام آباد، سی آئی اےپولیس کا جعلی شراب کی فیکٹری پر چھاپہ ، بھا ری مقدار میں شراب بر آمد، ملزم گرفتار ،مقدمہ درج

 
0
8566

اسلام آباد  دسمبر 17(ٹی این ایس) اسلام آباد سی آئی اے  پولیس نے شراب اور منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیاسی آئی اے پولیس نے جعلی شراب کی فیکٹری پر ریڈ کرکے 240لیٹر بوتل شرب ،500خالی بوتلیںاور دیگر آلات برآمد کرکے ملزمان عابدسہیل مسیح اور تنویر مسیح کو گرفتار کرلیا چھاپہ فرانس کالونی میں  مارا گیا

دوسری جانب سیکٹر جی 8 سے ملحقہ مسکین کالونی  میں سی آئی پولیس نے چھاپہ مار کر ایک ملزم  عاشر مسیح  کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے  36 شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں۔ جس سے مزید تفتیش جاری ہے ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔